افغان تنازعات کا حل‘ پاکستان اہم ہمسایہ ہے اور رہیگا: امریکی ارکان کانگریس
واشنگٹن ( انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس ارکان کی جانب سے تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان تنازعات کے حل کے لیے پاکستان سب سے اہم ہمسایہ ملک ہے اور رہے گا۔ رپورٹ میں یہ استدلال پیش کیا گیا کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے باعث افغانستان کے علاقائی حالات متاثر رہیں گے۔ سب سے اہم پڑوسی ملک پاکستان ہے جس نے کئی دہائیوں سے افغان معاملات میں فعال کردار ادا کیا۔ تحریر جاری ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ بعض معاملات میں پاکستان کا منفی کردار رہا۔ 25 مارچ کو کانگریس کو بھیجی گئی رپورٹ میں دو اہم امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ انٹرا افغان مذاکرات کا ماحول غالب رہے گا اور افغان ریاست کے مستقبل کے ڈھانچے اور خدوخال کا تعین ہوگا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ کا حالیہ حوالہ بھی شامل ہے۔