دوہری شہریت: فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوہری شہریت سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دی۔سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت پیر 5اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔گذشتہ ہفتے کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر سماعت نا ہوسکی تھی۔ شہری میاں فیصل نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔