نئے بجٹ میںتمام پراپرٹیز،کاروباری اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
خانیوال (نمائندہ خصوصی)حکومت نے نئے بجٹ میں یکم جولائی سے تمام پراپرٹیز،کاروباری اداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے محکمہ انکم ٹیکس نے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پنجاب فنانس ایکٹ2019ء کے تحت موٹروے، ہائی وے اور دیہی علاقوں میں واقع پختہ تعمیرات سمیت پٹرول پمپ، ریسٹورنٹ، فارم ہاؤسنز ریسٹ ہاؤسز ،ورکشاپس ،فیکٹری،کارواش اور دیگر شاپس کا سروے مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ یکم جولائی سے ان تمام اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکے۔