• news

افغانستان: بمباری‘ جھڑپیں‘6  ڈویژنل کمانڈروں سمیت35  طالبان ہلاک

کابل (شِنہوا) افغانستان کے2  شمالی صوبوں میں افغان فوج کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران کم از کم35  طالبان  ہلاک اور33  زخمی ہو گئے ہیں۔  وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں تصدیق کرتے بتایا کہ صوبہ فریاب کے ضلع گرزیوان کے گاں سرچکان میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر افغان فضائیہ کے حملوں کے دوران26 عسکریت پسند ہلاک اور33 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کی جانب سے پڑوسی صوبہ بغلان کی بستی دند شہاب الدین میں کی جانیوالی ایک خصوصی کارروائی میں9 طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونیوالے طالبان کے6  ڈویژنل کمانڈر بھی شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور متعدد گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن