دینہ میں عوامی ایکسپریس کا انجن فیل‘ پونے گھنٹے بعد تبدیل کیا گیا
دینہ (نامہ نگار ) دینہ کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کا انجن فیل ، پونے گھنٹے بعد انجن کو تبدیل کرکے ٹریک کو بحال کر دیا جبکہ سر سید ایکسپریس کو دینہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس جب دینہ کے قریب ڈھوک اعوان پھاٹک کے قریب پہنچی تو اچانک انجن فیل ہو گیا جس کی وجہ سے ڈھوک اعوان کی عوام پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو گئی ۔