• news

امریکی صدر کا مغربی ایشیا سے فوج کے ایک حصے کے انخلا کا حکم

واشنگٹن(اے پی پی)امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم صادر کر دیا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو ایک بار پھر منظم بنانے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق تین پیٹریٹ میزائیل سسٹم، جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائیر بیس میں نصب ہے، ہٹا لیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ان فوجی ساز و سامان اور ٹریننگز کا جائزہ لے رہا ہے جن کی سعودی عرب کو ضرورت ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا سے امریکہ کے بہت سے فوجی ساز و سامان باہر نکال لیے گئے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں کی ضرورت پوری کی جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن