• news

آسٹریلوی کھلاڑی پر 150 ملین ڈالر کی کوکین سمگل کرنے کا جرم ثابت

لاہور(سپورٹس ڈیسک) مشہور آسٹریلوی کھلاڑی اور سابق اولمپئین نیتھن بیگلی اور ان کے بھائی پر 150 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات سمگل کرنے کا جرم ثابت ہو گیا ہے۔ نیتھن بیگلی اور اس کے بھائی کو رواں ماہ ہی سزا سنا دی جائیگی‘عمر قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔ تاہم دونوں ملزموں نے منشیات سمگل کرنے کے الزامات کا انکار کیا ہے۔خیال رہے کہ نیتھن بیگلی اور ان کے بھائی ڈریو بیگلی کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں کی گرفتاری ڈرامائی انداز میں سمندر کے اندر عمل میں لائی گئی تھی جہاں وہ ایک بحری جہاز میں کوکین حاص کرنے پہنچے تھے۔اس مشترکہ آپریشن میں پولیس، آسٹریلوی بحریہ کے فوجیوں اور ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا تھا۔ نیتھن بیگلی اور ان کے بھائی کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا تھا۔تاہم سابق اولپمئن اور اس کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بحری جہاز پر تمباکو لینے پہنچے تھے لیکن انھیں وہاں جا کر پتا چلا کہ وہ سمگلروں کے نرغے میں ہیں۔پولیس نے دونوں ملزموں کیخلاف چارج شیٹ تیار کرکے  عدالت میں پیش کیا جہاں مقدمہ چلا، اب کیس کی تفتیش اور مقدمے میں ثابت ہو گیا ہے کہ نیتھن بیگلی اور اس کا بھائی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن