• news

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ:رکی  سکیرٹ‘ کشور شیلو کے دوبارہ صدر نائب صدر منتخب ہونے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )رکی سکیرٹ اور ان کے ڈپٹی کشور شیلو کے دوبارہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے صدر اور نائب صدر منتخب ہونے کا امکان ہے ۔ ان کے حریف آنند سنسائی اور کالوین ہوپ نے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد رکی سکیرٹ گروپ کے کامیاب ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ بورڈ کے الیکشن 28مارچ کو ہونا تھے تاہم کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکے ۔ گیانا کرکٹ بورڈ اور بارباڈوس کرکٹ ایسوسی ایشن نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی ۔ سنسائی کو 29مارچ تک بورڈ کا سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا ۔ کورم مکمل کرنے کیلئے بارہ میں سے نو ارکان کا موجود ہونا ضروری ہے ۔ ہر بورڈ الیکشن کیلئے دو ارکان کو نامزد کرسکتا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن