• news

چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کل سے شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل سے  چارلسٹن میں شروع ہو گا ‘ خواتین کے سنگلز اور ڈبلز مقابلے ہونگے۔سنگلز مقابلوں میں امریکہ کی میڈیسن کیز ٹائٹل کا دفاع کریں گی جبکہ عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی ٹاپ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کریں گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں امریکہ کی صوفیہ کینن، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا، ہالینڈ کی کیکی برٹینز اور کینیڈا کی بلینڈا شامل ہیں۔ڈبلز ایونٹ میں جرمنی کی اینا لینا فرونفیلڈ اور پولینڈ کی ایلیسکا روزولسکا اعزاز کا دفاع کریں گی۔ فائنل مقابلے 11 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 8 لاکھ 23 ہزار ڈالر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن