• news

 بھارت سے تجارت کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی ہے :خرم ریاض کاہلوں 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ بھارت کے ساتھ تجارت نہ کر نے کے جرات مندانہ موقف پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا وکیل سفیر اور ترجمان بن کر مقدمہ لڑا ہے ، کشمیری خواتین اور کمسن بچوں پر بمباری نے بھارت کے سیکولرز کا نقاب پوری دنیا کے سامنے اتار دیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن