گکھڑمنڈی: کنٹونمنٹ بورڈز کے منتخب بلدیاتی ممبر کل سے ذمہ داریاں شروع کر ینگے
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ سے کنٹونمنٹ بورڈز کے منتخب بلدیاتی ممبران کو بحال کرنے کے حکم پر گوجرانوالہ کینٹ بورڈ کے سول علاقوں کے 12منتخب ممبران اور وائس پریذیڈنٹ سوموار کو دفتر میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو کنٹونمنٹ بور ڈکے دفتر میں چھٹی ہوتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے پنجاب کے بلدیاتی ممبران کو بحال کرنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ وفاقی حکومت کی طرف سے 44کنٹونمنٹ بورڈز کے منتخب ممبران کی ختم کی گئی حیثیت کو بحال کردیا ۔