پی ڈی ایم کی مفاداتی سیاست کا جنازہ نکل چکا:مولانا اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ بدگمانی اور بدزبانی دو ایسے عیب ہیں جو انسان کے ہر کمال کو زوال میں بدل دیتے ہیں،پی ڈی ایم کی عوام دشمن مفاداتی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت سے استعفی لے سکی نہ خود دے سکی،اپوزیشن کے لیڈر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ کرنے لگے مفاداتی اتحاد میں باہمی اعتماد کا فقدان ہے،اپوزیشن کی دو جماعتوں کے مقدمات اور مفادات سے تحریک ناکام ہوئی پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمان کی سیاست اصولی نہیں وصولی،اسلام نہیں اسلام آباد اقتدار کیلئے ہے،پی ڈی ایم کی کشتی کے سوار اپنے اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔