ٹریفک قوانین سے آگاہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے : چوہدری خالد اسلم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک قوانین سے آگاہی ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر شہری اپنی زندگیوں کو محفوظ اور وقت کا ضیاع روک سکے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل نوشہرہ ورکاں چوہدری خالد اسلم جھٹول نے گندم کی فصل کی منڈیوں میں منتقلی کے دوران ٹریکٹر ٹرالیوں کی شہر میں آمد کے موقع پر ٹریفک کی مسلسل روانی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے تاکہ ٹریفک روانی میں بہتری لائی جا سکے۔