• news

سٹیٹ بنک سے متعلق بل کی بھر پور مخالفت کریں گے: ابرار حسین شاہ 

منڈی فیض آباد (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابقہ ایم پی اے سید ابرار حسین شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی نہیں دیکھا کہ سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہوسٹیٹ بنک سے متعلق جب بھی بل پارلیمنٹ میں آئے گا ہم اس کی بھر پور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کا نعرہ  لگاتی ہے لیکن سارے وزیر کرپٹ ہیں ہم ملکی خود مختاری کو داو پر نہیں لگنے دیں گے ہم ہر فورم پر ان کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف آواز اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ کرپٹ اشرافیہ کے خلاف جدو جہد کی اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام کو منظم کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن