• news

ڈی جی خان: آکسیجن نہ ملنے سے کرونا کے 2 مریض جاں بح ق

ڈیرہ غازیخان +پشاور(بیورو رپورٹ+نیٹ نیوز) ڈیرہ میں آکسیجن نہ ملنے سے کرونا کے 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔ ٹیچنگ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت  وارڈ میں مبینہ طور پر آکسیجن بند ہونے سے کرونا کے دو مریض جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مریضوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔ دریں اثناء فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق آئی سی یو وارڈ میں کرونا کے دو مریضوں کی ہلاکتیں طبعی طور پر ہوئی ہیں۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں غلام شبیر اور وزیراں مائی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن کی کمی کے سبب7مریضوں کی حالت بگڑ گئی،نرسز الائنس نے دعویٰ کیا یہ ویٹی لیٹر پر تھے،ویڈیو  بھی وائرل ہو گئی جس میں مریضوں کو دوسری وارڈ میں منتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے

ای پیپر-دی نیشن