• news

بھٹو کی برسی پر تقریبا سیاسی لیڈر تھے: رہنماؤں کا خراج عقیدت 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سابق وزیراعظم اور بانی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد پارٹی دفتروں اور گھروں میں کیا گیا، جہاں پر راہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی اور کرونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کیا گیا۔ تقریبات میں قرآن خوانی اور دعائیں مانگی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے مشاورت کے بعد تقریبات ایس او پیز کے تحت گھروں میں منعقد کرنے کی ہدایات دی تھیں۔ گزشتہ روز جنرل سیکرٹری راولپنڈی سٹی چوہدری افتخار احمد کے زیراہتمام نیو کٹاریاں میں دعائیہ تقریب میں رہنماؤں‘ وارڈ کمیٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ناموس رسالت کے محافظ کے طور پر سامنے آئے۔ قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سیاسی و جمہوری معاشرے میں چاند کی طرح چمکتے رہیں گے۔ بھٹو صاحب تیسری دنیا کے مدبر، سیاسی رہنما تھے۔ دنیا بھر کے عالمی جمہوری و سیاسی رہنما آج ذوالفقار علی بھٹو کی فہم و فراست اور دور اندیشی کی داد دیتے نظر آتے ہیں۔ تقریبات کے آخر میں بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن