قیادت سیاسی ہو یا مذہبی قوم کی کردار سازی اسکی ذمہ داری : طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے قیادت سیاسی ہو یا مذہبی قوم کی کردار سازی اسکی اولین ذمہ داری ہے۔جس نظام میں حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو جائے اس سے نجات میں ہی ملک و قوم کی خیر ہے۔موجودہ دور کا سب سے بڑا بحران اخلاقی گراوٹ ہے۔سچ اور جھوٹ میں تمیز ختم ہو گئی۔اخلاقی اقدار کی جگہ حرص،ہوس اور لالچ نے لے لی ہے۔علمائے کرام اورنوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجاگر کریں۔تحریک منہاج القرآن نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی کیلئے بے مثال ادارے قائم کئے اورنوجوانوں کوتشدد،انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے بچا یا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس کے دوران ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںبیداری شعور مہم کے سلسلے میں مثالی خدمت انجام دینے والی ملک بھر کی تنظیمات یوتھ ونگ،ویمن لیگ،ایم ایس ایم کے نوجوانوںاور تنظیمی عہدیداروں کو کارکردگی ایوارڈز دئے گئے۔