کراچی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے: فاروق ستار
چکوال (آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی ترقی کیلئے ایک ماسٹر پلان منصوبہ حتمی منظوری کیلئے اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔ کراچی اس وقت ملک کا وہ خطہ ہے جہاں پر ہر زبان، نسل اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور مذہبی اڑھائی کروڑ عوام موجود ہیں۔ سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو کراچی جو پہلے ہی کچرہ منڈی بن چکا ہے وہاں پر سانس لینا مشکل ہوجائے گا۔ اتوار کو وہ شدید اللہ اعوان کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جو یہاں دارالعرفان منارہ میں منعقد ہوئی۔