• news

دورہ ڈسکہ:نوشین افتخار نعزیت:نااہل حکومت کو منطقی انجام تک پہنچاہیں گے،حمزہ شہباز

لاہور‘ ڈسکہ‘ ستراہ (نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں حمزہ شہباز نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ظاہرے شاہ کے انتقال پر ان کے بیٹے اور بیٹی سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی اور جمہوریت اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا اس موقع پر ان کے ہمراہ  خواجہ سعد رفیق، جاوید لطیف اور عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں قائد حزب اختلاف میاںحمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقوں پر مجبور ہیں اور خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ یہ کوئی مہنگائی نہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہے، وزیر اعظم کبھی بنی گالہ سے باہر نکلے ہوں عوام میں آئے ہوں تو انہیں مہنگائی کا اندازہ ہو، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل پر سیاسی جماعتیں اس نااہل کرپٹ اور عقل سے عاری حکومت کا محاسبہ کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، حکمرانوں کی انتقام کی اندھی آگ میں عوام مزدور سرکاری ملازمین جل رہے ہیں، تین سال ہونے کو ہیں حکومت عوام کو مسائل سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، جس ملک میں بیس گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا وہاںآج پھر لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، نااہل حکمرانوں سے بی آر ٹی منصوبہ چل نہیںسکا۔ 20 ماہ کی قید میں ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، نیازی اب آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، جھوٹ و فریب کے نئے پاکستان کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے آپ کا یوم حساب آنے والا ہے، ان کے ارد گرد موجود مافیاز نے اربوں روپے چینی آٹے اور دوائیوں میں کرپشن کے بنائے کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے، حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھول چکے عوام کا غیض و غضب انہیں لے بیٹھے گا اب عوام پیچھے نہیں ہٹیں گے انہیں گھر بھیج کر ہی دم لیں۔ حمزہ شہباز شریف کی آلو مہار آمد‘ جہاں پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حلقہ این اے 75 ڈسکہ سیدہ نوشین افتخار سے ان کے والد مرحوم ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ حمزہ شہباز کی آلو مہار میں مرحوم ایم این اے سید افتخارالحسن کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔ ان کی صاحبزادی نوشین افتخار اور ان کے دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اس کے بعد وہ پنڈال میں آئے جہاں پر نوشین افتخار نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل کی یہاں پر کارکنان سے سیدافتخارالحسن مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمیاںشہباز شریف کی رہائی اورمیاں نواز شریف کی صحت کیلئے بھی دعا کی گئی‘ حمزہ شہباز دعا کے بعد کارکنوں سے خطاب کئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن