پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) روایتی لڑائی میں کھل کر سامنے آگئے: غلام سرور
چکوال (آئی این پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی ماضی کی روایتی لڑائی میں کھل کر سامنے آگئے۔ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے آئندہ تین چار روز میں اہم فیصلے ہونگے۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے جن میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل اور نئی قانون سازی کر کے فوری طور پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔ تین چار روز میں صورتحال واضع ہوگی۔ اتوار کو وہ دارالعرفان منارہ میں تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیرا عوان کے صاحبزادے شدید اللہ اعوان کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم کا انجام ہو چکا ہے۔