• news

پاکستان نے بھی اردنی شاہ عبداللہ کی حمایت کا اعلان کردیا 

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان نے اردن میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر شاہ عبداللہ دوم سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'پاکستان، اردن کی ہاشمی مملکت سے اظہار یکجہتی کرتا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ 'پاکستان، اردن کی صورت حال کو دیکھ رہا ہے، ہم شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کی قیادت میں ہاشمی مملکت اردن سے یک جہتی کے ساتھ کھڑا ہیں'۔پاکستان، مملکت اردن کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے'خیال رہے کہ دو روز قبل اردن کی فوج نے شہزادہ حمزہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی سرگرمیوں سے اردن میں 'سلامتی اور استحکام' کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن