خرابی موسم: وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔ جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنا تھا۔ ترقیاتی پیکج میں پاور پراجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔