• news

نئی دہلی میں توہین رسالت کے مرتکب ہندو پجاری کا پتلا نذر آتش

نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی میں ایک ہندو پجاری یتی نرسنگانند سرسوتی کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرسوتی نئی دہلی کے دسنا دیوی مندر میں ہیڈ پجاری ہے جس نے نئی دہلی میں پریس کلب آف انڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے بے ہودہ الفاظ کہے تھے۔احتجاج مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ انہوں نے پجاری کا پتلا نذرا ٓتش کیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اسے گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرسوتی کا یہ اقدام آر ایس ایس اور بی جے پی کی گھناؤنی ذہنیت کی عکاسی کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پجاری نے ہندوتوا قوتوں کی ایماء پر مسلمان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے جان بوجھ کر یہ گھنائونا جرم کیا ۔ مظاہرین نے افسوس کا اظہارکیا کہ اس طرح کے گستاخانہ فعل بار بار ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن