فیروزوالہ :رکشہ کی ٹکرسے باپ جاں بحق ‘ بیٹا شدید زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار)لاہور روڈ پر ہائوسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا جس کے نتیجہ میںایک شخص ہلاک اور اس کابیٹا زخمی ہوگیابتایا گیا ہے کہ امتیاز عالم اپنے دو سالہ کمسن بیٹے غلام مصطفی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے جب وہ جمیل ٹائون کے قریب پہنچے تو تیز رفتار رکشے نے ان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پرامتیاز عالم دم توڑ گیا اس کا بیٹا شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔