• news

فیروزوالہ:محنت کش سر میں  سریا لگنے سے جاں بحق

فیروزوالہ( نامہ نگار)جی ٹی روڈ ، شامکے اسٹیل مل میں محنت کش سریا لگنے سے جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ 22سالہ محنت کش فرید سٹیل مل میں کام کر رہا تھا اس دوران پگھلا ہوا لوہا اس کے جسم پر آگرا جو جسم کو چیرتا ہوا آر پار ہو گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاجسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا فیروزوالہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ پولیس نے متوفی کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن