اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین سے رپورٹ طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے اقدام قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ایس پی لیگل عدالت میں پیش ہوئے۔ سی سی پی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایس پی نائب ڈیوٹی کرکے گیا تھا اس لئے پیش نہیں ہوسکا۔ تفتیشی برخاست ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا۔ ملزم پارٹی کو تفتیشی افسر کو درخواستیں دینے کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت نے سی سی پی او کا جواب سننے کے بعد جانے کی اجازت دیدی۔