چودھری ظفر اللہ خان کے انتقال پر اظہارتعزیت
لاہور (نیوزرپورٹر) تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس( ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، میاں فاروق الطاف ، سینیٹر ولید اقبال ، چودھری نعیم حسین چٹھہ، کارکنان تحریک پاکستان کرنل(ر) محمدسلیم ملک ، خواجہ خورشید وائیں ، ایم کے انور بغدادی، میاں ابراہیم طاہر، بیگم ثریا خورشید،بیگم مہناز رفیع اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیدنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے گولڈمیڈلسٹ کارکن چودھری ظفر اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ چودھری ظفر اللہ خان نے اپنی زندگی پاکستان کی تعمیروترقی اور نظریۂ پاکستان کی ترویج واشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا گیا اور مغفرت کیلئے دعا کی گئی ۔