پنجاب کالج کے طالب علم ڈاکٹر عظمان طارق کی دنیا بھر میں پہلی پوزیشن
لاہور (پ ر) پنجاب گروپ آف کالجزکے طالب علم ،ڈاکٹرمحمد عظمان طارق نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے اور MRCS امتحان میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے چار رائل کالجز میں 93 فیصد نمبروں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ یہ اعزاز پہلے کسی پاکستانی نے حاصل نہیں کیا۔اب وہ شیخ ذید اسپتال رحیم یار خان کے سرجری ڈیپارٹمنٹ میں ایف آر سی پی ٹریننگ کر رہے ہیںپنجاب گروپ آف کالجزاپنے ایلومینائی کی اس شاندار کامیابی پر فخر محسوس کرتا ہے اورانہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔