کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ توحید و رسالت کا رشتہ ہے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ توحید و رسالت کا رشتہ ہے‘ بھارت کے ساتھ تجارت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری الحاق پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔