افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے، ویزا مزید آسان بنایا جائے: اسد قیصر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ افغانستان کے ساتھ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تجارت کے اچھے مواقع پیدا ہونگے۔ سپیکر نے وزیرے کے عمل کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کی۔ اسد قیصر نے 8 اپریل سے اپنے دورہ افغانستان میں متعلق کمیٹی کو آگاہ کیا۔ سپیکر نے کہا کہ دورے میں افغان قیادت سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی بات کی جائے گی۔ ترکی میں حالیہ سپیکرز کانفرنس میں پاک افغان تجارت کو زیر بحث لایا گیا تھا۔ طور خم بارڈر پر قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے۔ میران شاہ میں سامان کی آف لوڈنگ کے عمل کو آسان بنایا جائے گا۔