• news

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام قائم ایگرز کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی کو پرامن بنانے اور فرقہ واریت و انتہا پسندی سے پاک کرنے کے لیے بچوں کی اوائل عمری میں ہی اخلاقی تربیت کرنا ہوگی اس کیلئے والدین ،اساتذہ،علمائے کرام اور میڈیا مرکزی کردار کا حامل ہے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہر عمراور طبقہ کے افراد کی اخلاقی،روحانی تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں۔انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام بچوں کی تربیت کیلئے قائم ڈیپارٹمنٹ ’’ایگرز‘‘ کی جملہ ذمہ داران بہنوں کو انکی شاندار کاکردگی پر مبارک باددی۔انہوں نے کہا کہ ایگرز کا ڈیپارٹمنٹ بیک وقت ماں،باپ،استاد اور بزرگوں والا تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے بریگیڈئیر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،فرح ناز،ایمن یوسف،ام حبیبہ اسماعیل،میاں ریحان مقبول،میاں عبد القادر، کلثوم قمر،سعدیہ احمدنے خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن