• news

تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے زیر اہتمام ’’ لبیک یا رسول اللہ ؐ کانفرنس 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ  اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام حافظ الحدیث چوک میں ’’ لبیک یا رسول اللہ ؐ کانفرنس ‘‘کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا انعقاد ام العلما ء مرحومہ اور مفتی محمد عابد جلالی کے ایصال ثواب کیلئے کیا گیااور تحاریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکزی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہب کے گستاخوں کی تاحال عدم گرفتاری سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غیظ وغضب پایا جارہاہے۔ایسے لوگوں کو بے لگام چھوڑنے سے ملک میں رزق کے سر چشمے خشک ہونے کا خدشہ ہے۔ آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین میاں صغیر احمد نقشبندی نے کہاکہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی چونکہ عقائد اہلسنت کی ترجمانی کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن