• news

عدلیہ مخالف نعرے‘ اے سی ساہیوال‘ پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے معافی مانگ لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) عدلیہ مخالف نعرے لگانے کے کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سمیت پنجاب کی پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس قاسم خان سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ عدالت کے روبرو پی ایم ایسوسی ایشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم کیس نہیں لڑنا چاہتے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اتنی مدت کے بعد آپ کو احساس ہوا ہے کہ آپ کی غلطی ہے۔ اداروں کی بقاء کیلئے ضروری ہے کہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔ اگر کسی سے غلطی ہوگئی ہے تو اسکا فورم موجود ہے وہاں جانا چاہیے۔ صدر ایسوسی ایشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی طلب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ افسوسناک واقعہ تھا۔ہم عدالت کے رحم وکرم پر ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ایسوسی ایشن کے صدر اور ساہیوال کے اسسٹنٹ کمشنر تحریری معافی نامہ جمع کروائیں۔

ای پیپر-دی نیشن