گھریلو جھگڑے: فیصل آباد، 2 بچوں کے باپ، قصورمیں خاتون کی خودکشی
فیصل آباد، قصور (آن لائن، نمائندہ نوائے وقت) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر دو بچوں کے باپ، جبکہ قصور اور رحیم یار خان میں دو خواتین نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے علاقہ 68گ ب کے شوکت علی کا چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا صلح نہ ہونے پر کمرے میں جا کر خود کو گولی مار لی ۔قصو ر سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شہباز خاں روڈ قصور کی شادی شدہ خاتون زیبا ذیشان نے گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔