لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مشتاق احمد آج ریٹائر ہو جائیں گے
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد آج منگل کو مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ جسٹس چوہدری مشتاق احمد 7نومبر2014کو لاہور ہائیکورٹ میں جج تعینات ہوئے تھے۔