عوام رمضان میں کرونا ایس او پیز پر عمل کریں، طاہر اشرفی
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اپنی دینی ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کرونا وائرس سے بچائو کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے روزے کے دوران کرونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے، روزے کے دوران ویکسین لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیونکہ دوا معدہ یا پیٹ میں داخل نہیں ہوتی ۔کرونا ویکسین کیخلاف پروپیگنڈا سراسر غلط ہے اور جو لوگ اس طرح کی رائے دے رہے ہیں ہیں وہ انسانیت دوست نہیں ہو سکتے۔