• news

جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ، پی ٹی آئی رہنما کی تردید شہلا رضا نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی 

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ شہلا رضا نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ تاہم جہانگیر ترین نے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیکر سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف مخدوم احمد محمود نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن