وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان‘وزیر اعظم کی قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل
اسلام آباد(آئی این پی )ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چند روزبعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کریں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی فخرامام، وزیرا طلاعات شبلی فراز، وزیر توانائی عمرایوب اور وزیر ہوا بازی غلام سرورخان کی وزارتیں تبدیل کیے جانیکاامکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاوت کے لیے وقت مانگا ہے جب کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیرمملکت لگانے کی تجویز ہے، موجودہ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔