• news

3 اہم بروکرز کے بیانات ریکارڈ‘ چینی پر سٹہ کھیلنے کی تصدیق 

لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے میں چینی پر سٹہ کھیلنے والوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی تین اہم بروکرز نے بیانات ریکارڈ کروائے۔ شوگر سٹہ بازشیخ منظور (عرف حاجی ہیرا  سمندری والے) نے بتایا کہ شوگر سٹہ کے 16 واٹس گروپس میں سے4 گروپس کا ممبر ہے۔ ان گروپس کے ذریعے چینی پر سٹہ کھیلا جاتا تھا۔ سال 2007ء سے 2015ء تک چینی کی  دکان تھی۔2015ء  سے چینی کی بروکری کا آغاز تاندلیانوالہ شوگر ملز سے کیا۔ 5 سالوں میں 13.5 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت کی اور 2020 سے فیصل آباد میں چینی کا کام کر رہا ہے۔ سٹہ باز محمو د بھلی، اسلم بھلی، مشتاق پراچہ، عاطف پراچہ سے چینی خریدتا تھا۔ شوگر سٹہ باز راشد ملتانی نے بتایاکہ سال 2006ء میں میا ں چنوں میں فلور ملز کے کاروبار کا آغاز کیا۔ سال 2018ء میں 32.5  ملین روپے کی ایمنسٹی سکیم حاصل کی۔JDفاطمہ شوگر ملز، اتحاد شوگر ملز، شیخو شوگر ملز کی انتظامیہ کے ساتھ باہم ساز بازکر کے  سٹہ بازی  کے مکرو کاروبار میں ملوث ہوا۔ عاطف پراچہ، محمود بھلی، اسلم بھلی، عباد ملک، اویس بلال، قمرسلیم اور ماجد ملک کے ساتھ مل کر سٹہ بازی کی۔ بیان میں شوگر ملز کی انتظامیہ کا حاضر سٹاک کی بجائے سٹہ کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھندہ سے کمائی گئی رقم کے لیے بے نامی بنک اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن