• news

کرونا کے باوجود 2021ء کی فہرست میں 493ارب پتیوں کا اضافہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) فوربز میگزین نے 2021ء کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی۔ ایمزون کے مالک جیف بیزوس 177 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ایلون مسک 151 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔ ایلون مسک گزشتہ سال 31ویں نمبر پر تھے۔ برنرٹ آرنالٹ 150ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ بل گیٹس 124 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے اور مارک زکر برگ پانچویں نمبر پر ہیں۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ رواں سال 493 نئے ارب پتی منظرعام پر آئے۔ نئے ارب پتی افراد میں 210 کا تعلق چین اور ہانگ کانگ سے ہے۔ نئے ارب پتی افراد میں 98کا تعلق امریکہ سے ہے۔ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 2ہزار 755 ہوگئی ہے۔ کرونا کے باوجود ہر 17گھنٹے میں ایک ارب پتی کا اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن