جے یو آئی نے غفور حیدری کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر مقرر
لاہور،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+وقائع نگار خصوصی) جے یو آئی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سینٹ میں جمعیت علماء اسلام کا پارلیمانی لیڈر اور مولانا عطاء الرحمان کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا۔ اسلم غوری اور مولانا محمد امجد خان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔