• news

نواز شہباز زرداری گیلانی مراد شاہ شوکت عزیز کے کیسز کا جائزہ

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی سمیت نواز شریف، آصف علی زرداری، شوکت عزیز، راجہ پرویزاشرف، سید یوسف رضا گیلانی کے کیسز سمیت مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 56 پنجاب پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اور شوگر سبسڈی سیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات سمیت کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق احتساب سب کے لئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے، نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔  شہباز شریف‘  اسلم رئیسانی‘ ثناء اﷲ زہری کے مقدمات کا جائزہ لیا۔ مراد علی شاہ‘ قائم علی شاہ‘  اسحاق ڈار کے کیسز کا جائزہ لیا۔ سعد رفیق‘  شاہد خاقان‘ ڈاکٹر عاصم حسین‘ احسن اقبال کے کیسز کا جائزہ لیا۔ طارق فضل چودھری‘ نور الحق قادری‘  ظفر مرزا‘ بابر غوری‘ منظور وسان‘ آغا سراج درانی‘ خورشید شاہ‘ سلیم مانڈوی والا‘ سہیل انور سیال‘ شرجیل میمن کیخلاف کیسز کا جائزہ لیا۔ چیئرمین  نیب نے کہا کہ نیب  قانون کے  مطابق فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر عاصم حسین، طارق فصل چوہدری، نور الحق قادری، ڈاکٹر ظفر مرزا، بابر خان غوری، منظور وسان، آغا سراج درانی، سید خورشید شاہ، سلیم مانڈوی والا، سہیل انور سیال، شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، عادل صدیقی، وسیم اختر، سردار عاشق خان گوپانگ، برجیس طاہر، اعجاز جاکھرانی، رانا ثناء اللہ، سبطین خان، عبدالعلیم خان، صاحب زادہ محمود زیب، شیر اعظم خان، انجینئر امیر مقام، کیپٹن صفدر، سردار مہتاب عباسی، عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ، اسفند یار کاکڑ، عاصم کرد، سعادت انور، رحمت بلوچ، حمزہ شہباز، سلیمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز، احد چیمہ، فواد حسن فواد، امجد علی خان، صدیق میمن، منظور کاکا، شاہد الاسلام، عظمی عادل، سعید احمد خان، طاہر بشارت چیمہ، عبد الغنی مجید، انور مجید، حسین لوائی، غلام مصطفی پھل، فرخند اقبال، اختر نواز گنجیرا، کامران شفیع، مضاربہ /مشارکہ سکینڈلز میں مفتی احسان، غلام رسول ایوبی اور دیگر، اس کے علاوہ بینک آف خیبر، کے الیکٹرک، این ٹی ایس، روز ویلٹ ہوٹل کی بندش، سندھ فیسٹیول کیس، این آئی سی وی ڈی کراچی، 56پنجاب  پبلک لمیٹڈ کمپنیز، آٹا اور شوگرسبسڈی سیکنڈل کے مقدمات میں اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن