• news

پیپلزپارٹی نے کبھی کسی کے ساتھ بیوفائی یا غداری نہیںکی: وسیم رضا ڈوگر

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی کسی کیساتھ بیوفائی یا غداری نہیںکی بلکہ اسکی قیادت نے ہمیشہ ملک وقوم اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے ہیں نواز لیگ کا موجودہ سیاسی کردار بھی پیپلزپارٹی کے مرہون منت ہے یہ لوگ تو ضمنی انتخابات اور سینٹ کے انتخابات کابائیکاٹ کررہے تھے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کو انتخابات میںحصہ لینے پر آمادہ کیا جس کی بدولت حکومت عوام کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ہے کل تک یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے والوں نے آج ان کو خود منتخب کرکے اپنے کل کے فیصلہ کو غلط ثابت کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن