• news

 بھارت سے تجارت کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے:سعید ورک

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد سعید ورک نے بھارت کے ساتھ تجارت نہ کر نے کے جرات مندانہ موقف پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے،چوہدری محمد سعید ورک نے چوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، چوہدری عثمان اکرم ورک، چوہدری عمران اکرم ورک اور چوہدری اویس انور ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کرنا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے ایک طرف بھارتی حکومت اور سفاک فوج نہتے کشمیریوں کو کچل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن