• news

 ملک مہنگائی کی دلدل میں بری طرح دھنس چکا:مظہررشید، خالد عمر

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی ) گذشتہ روز یوتھ وِنگ مسلم لیگ ن سٹی کوٹ رادھاکشن کے دفتر کا افتتاح کا صدریوتھ وِنگ مسلم لیگ ن ضلع قصور ملک مظہررشید خاں ، جنرل سیکرٹری ضلع قصور یاسرسعید نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع قصور رئوف نواب چوہدری، کوارڈینیٹر این اے 138ملک خالد عمرایڈووکیٹ، چوہدری عامر الیاس گجر ایڈووکیٹ ، سٹی صدر مسلم لیگ ن ناصر اقبال غوری ایڈووکیٹ ، صدر یوتھ ونگ تحصیل سردار ہاشم جاوید ڈوگر ، جنرل سیکرٹری چوہدری جمشیدنے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر سٹی صدر یوتھ وِنگ کوٹ رادھاکشن ساجد شبیر انصاری ، جنرل سیکرٹری محمد ندیم انجم اور سیکرٹری انفارمیشن چوہدری ماجدفاروق نے مہمانوں ،یوتھ وِنگ کے دیگر عہدیداران و کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ دوران تقریب مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مہنگائی کی دلدل میں بری طرح دھنس چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن