حکمران ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکے ، چھٹکارناگزیر ہے:عمران رحمت
جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک و قوم کیلئے عذاب بن چکے ہیں ان سے چھٹکارناگزیر ہے،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری مسلسل بڑھ رہی ہے حکمران عوام کو بدحالی اور ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ، ہر طر ف بے یقینی کی کیفیت ہے ، اپنے ایک بیان میںملک عمران رحمت نے کہا کہ نواز لیگ نے اپنے دور اقتدار میںملک کو موٹر ویز کا منصوبہ ، بجلی کے کارخانے اورگوادر پورٹ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس دیئے اور بدامنی کا خاتمہ کرنے سمیت معاشی بدحالی کا خاتمہ کرکے ملک کو معاشی ایشین ٹائیگر بننے کی راہ پر گامزن کیا، مہنگائی میں کمی سمیت روزگار کے جتنے مواقع نواز لیگ نے قوم کو دیئے ان کی مثال نہیں ملتی اور اسکے برعکس 1کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار نااہل حکمران روزگار چھین رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی حکومت ملک میںاپنے مخا لفین کو دیوار سے لگانے کے تمام حر بے استعمال کررہی ہے۔