• news

سٹیٹ بینک کو عالمی اداے سے منسلک کرنا ملک دشمنی ہے:اشفاق پپو مہر 

نواںکوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمداشفاق پپو مہر نے کہا ہے کہ نواز لیگ پہلے دن سے موجودہ حکمرانوں کی عوام اور ملک دشمنی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے جس کی پاداش میںپارٹی قائدین اور کلیدی رہنمائوں کوقیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی ہیں مگر ہم عوام کو نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے آگاہ کرتے رہیں گے بطور اپوزیشن جماعت یہ نواز لیگ کی آئینی ذمہ داری بھی ہے اور پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے ناطے بھی فرض بنتا ہے کہ ہم عوام کو کسی صورت تنہا نہ چھوڑیں ، انہوں نے کہا کہ اب ملک کا معاشی نظام پاکستان سے نہیں کہیں اور سے چلے گاان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک کے ساتھ منسلک کرنا ملک کے ساتھ دشمنی ہے ورلڈ بینک جو چاہے کرے گا مالیاتی نظام ہمارے ہاتھ سے نکلنا ہماری بدقسمتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن