جونیئر ایشیا کپ‘ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج بدھ سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ کیمپ کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم ہوں گے۔ ظہیر احمد بابر اور مدثر علی خان کوچنگ، ابوزر ویڈیو اینالسٹ اور ندیم ستار فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ مزکورہ کیمپ میں 35کھلاڑی کو مدعو کیا گیا ہے۔