ضمانت منسوخی‘ مریم نواز کا جواب دیکھنے کیلئے مہلت‘ نیب کی استدعا منظور
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی۔ وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کیلئے وقت مانگا تو عدالت نے نیب کی استدعا منظور کر لی۔