• news

وزیراعظم کل رائیونڈ میں  نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے 

اسلام آباد‘ سندر  (نوائے وقت رپورٹ+  نامہ نگار)  وزیراعظم عمران خان کل جمعہ کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم لاہور میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ صوبے میں کرونا کی صورتحال  اور ویکسی نیشن پر بھی بات ہوگی۔ لاہور  راوی پراجیکٹ‘ مہنگائی کیخلاف اقدامات پر گفتگو ہوگی۔  سندر سے نامہ نگار کے مطابق  نیا پاکستان ہاؤسنگ  سکیم کے تحت وزیراعظم عمران خان کل 9 اپریل کو رائیونڈ کا دورہ کریں گے۔ نماز جمعہ  کے بعد 196  کنال رقبہ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جہاں 3 مرلہ ہاؤسنگ سکیم بنائی جائے گی۔ اس سلسلے میں  رکھ  پاجیاں کے علاقہ میں قائم تجاوزات کو گرا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن